پہلی بات تو یہ ہے کہ اپ نے ہمارے ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کیلئے وقت نکالا۔ جس پر ہم اپکے بے خد شکرگزار ہیں۔ دوسری بات کہ اپکو ہم پر کیوں بھروسہ کرنا چاہئے۔ہمارا تعلق ضلع کرک سے ہے۔ ضلع کرک بیری شہد کےحوالے سے پورے پاکستان میں مشہور ہے۔ کرک کا بیری شہد مشرق وسطی کے ملکوں میں کثیر تعداد میں اکسپورٹ ہوتا ہے۔ان لائن بہت سے شہد بیچنے والوں نے کبھی بیری کے درخت دیکھے تک نہیں ہوتے ۔ جبکہ ہماری بڑی دلیل ہمارے یوٹیوب چینل پر موجود ہمارے ویڈیوز ہیں جس پر ہم شہد کو کشید کرنے سے لیکر شہد کی مکھیوں کی خوراک اور اقسام کے بارے میں ویڈیوز پوسٹ کرتےرہتے ہیں۔ ہم اپکو سیدھا بیری درختوں کے دیس کرک سے براہ راست بیری کا بغیر کسی مشین سے گزارہ ہوا خالص شہد بلکل اپنی اصلی خالت میں کورئیر کرتے ہیں۔ اس لئے چونکہ یہ ہماری لوکل پیداوار ہے اس لئے ہمارے قیمتیں بھی دیگر کمپنیوں سے کم ہیں۔ ہمارے معیار پر کمپرومائز نہ کرنے کی وجہ سے اور ہمارے شہد کے اعلی معیار اور ذائقے کی وجہ سے پورے پاکستان سے ہمارے لاکھوں کسٹمرز صرف ہم سے ہی شہد خریدتے ہیں۔ اور اللہ کے فضل و کرم سے کبھی ان کو مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اپ بھی ہم پر ایک دفعہ اعتماد اور توکل کرکے دیکھ لیں ، ہمیں اللہ پاک کی ذات گرامی سے قوی امید ہے کہ اپکو مایوسی نہیں ہوگی۔ کیونکہ ہمارا ایک اصول ہے کہ ازروئے حدیث اپنے بھائی کیلئے بھی وہی پسند کرو جو تم اپنے لئے پسند کرتے ہو۔ اور ہم اسی پر ہی عمل پیرا ہیں۔